واجہ مولا بخش دشتی
اوباش و عیاش سردار زادوں کیجانب سے آزادی کے نام بلوچستان میں جاری قتل عام کے آجکے صورتحال پر واجہ مولا بخش دشتی کی پیشن گوہیاں ملاحظہ کیجیے!!!!! 11 جولائ، یوم شہادت واجہ مولابخش۔۔۔۔۔۔۔۔ 11جولائ، کمانڈر بی ایل ایف فضل حیدر مارا گیا۔۔۔۔۔عجیب اتفاق،،،قاتل بھی ایک اور نعرہ بھی ایک!!!! 11جولائ، تربت میں کل 9بلوچ آزادی پسند جہدکاراپنےہی مکتب فکر کے لوگوں کے ہاتھوں مارے گۂے، 6 ناصر آباد میں اور تین ھوشاپ میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!! آج سے تقریبا بارہ سال قبل، غالبا 2003 کے اواۂل میں واجہ مولابخش نے کسی مشترکہ دوست کی مدد سےچیرمین غلام محمد کے ساتھ تفضیلی اور فیصلہ کن میٹنگ کی، واجہ مولابخش نے غلام محمد کے سامنے واضح و واشگاف انداز میں اپنی باتوں کو رکھا اور کہا کہ سیاست اپنی جگہ ھم تینوں بچپن کے زمانے سےقریبی دوست ھیں، ھم ایک دوسرے کےساتھ منافقت نہیں کر سکتے، مولابخش نے غلام محمد پر واضح کیا اور کہا کہ مجھے قاۂل کریں کہ واقعی میں دنیا کے طاقتور قوتوں نے پاکستان کو توڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ ایمانداری کیساتھ بلوچستان کی آزادی کے کاز کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں اور اندرونی صورت میں بہ حیثیت قوم ھم ات...