Posts

Showing posts from June, 2014

Kamal Ka Idrees (IDREES KAMAL)

Image
انسانی حقوق کے علمبردار ادریس کمال، جو اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔۔۔ لوگ بادشاھوں اور نوابوں پہ مرثیے لکھتے ھیں مگر میں ایک درویش صفت اور امن پسند استاد کو ھمیشہ یاد رکھوں گا جو ھمارا قاید نہ بلکہ دوست بھی تھا. ھم سال 2009 سے فیس بک کے دوست تھے اور تب میں 2010 میں جب پشاور منتقل ھوا تب سے انکے زیر سایہ رھا. ادریس کمال جیسے شخص کو میں زندگی بھر نہیں بھول سکتا کیونکہ آج میں جو بھی ہوں انکی تربیت کا اثر ھیں، وہ نہ صرف میرے سیاسی استاد تھے بلکہ انہوں نے مجھے معاشرے کے پسے ھوے افراد اور خوانین کے استحصالی جبر سے تنگ مظلوم طبقے کی خدمت کرنے کا سلیقہ بھی سکھایا. محمد ادریس کمال نے1967ء میں صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں دریائے کابل کے کنارے واقع ایک چھوٹے گاؤں اکبرپورہ ترخہ میں مولوی نورالحق کے گھر میں آنکھیں کھولیں جو کہ وہاں کے مقامی مسجد میں پیش امام تھے۔اصل میں یہ ایک مذہبی گھرانہ تھا،لیکن اس کے باوجود اس گھرانے کے چند افرادپشتون قومی ترقی پسند سیاست میں ملوث تھے۔ادریس کمال کے چھوٹے چچا ایک سیاسی کارکن تھے اور ان سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے انہیں کئی بار جیلوں میں جانا پڑا۔ ا...