Kia Pukhtoon Yahodi Nasak Sy Hai?
#کیا پشتون یہودی النسل ہے؟. #تحریر: ڈاکٹر لطیف یاد. #ترجمہ : محمدلعل خان. ماضی قریب میں بھت سارے ایسے سائٹس کا اجرا کیا گیا جو درحقیقت پشتون دشمنی، بغض و عناد تقسیم در تقسیم اور نفرت کی بنیاد پر وجود میں لاۓ گئے ہیں اور ان سائٹس پر یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے کہ گویا پشتون قوم یہودی النسل ہے اور بنی اسرائیل کی ان دس گھم شدہ قبائل میں سے ایک قبیلہ ہے جو آپسی خانہ جنگی کے سبب موجودہ افغانستان کی طرف ہجرت کر آیا(حضرت عیسی کے بعد). اس قسم کے لکھاری بجاے اسکے کہ اپنی اس بات کو علمی و نظریاتی اور منطقی دلایل سے ثابت کرے نیز اپنی یہ بات مستند تاریخی کتب و تحریر سے ثابت کرے، یہ حضرات محض بے بنیاد تحاریر اور جعلی ویڈیوز کے ذریعے اپنی بات کے لیے دلائل دیتے رہے ہیں.۰ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ پشتون قوم کے حوالے سے اس قسم بے بنیاد کوششیں کی گئی ہو بلکہ یہ حرکات بہت پہلے کی ہے کہ جن کے ذریعے پشتون قوم کو کبھی بنی اسرائیل کبھی مصر کی قبطیوں کی نسل، کبھی ارمنائی و یونانی تو کبھی ھندو راجپوتوں یا بابلیوں کی اولاد سے تعبیر کیا جاتا رہا ہے حتی کہ بعض متعصب اور نااہل لکھاریوں نے پشتون کو شیطانوں اور...